مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ انٹرنیشنل میڈیا ہاؤس کے تعاون سے عراق میں آثار قدیمہ اور مقدس مقامات کا دورہ کیا۔

2022-01-10 17:40

حرم امام حسین علیہ السلام کے  زیرنظر چلنے والے انٹرنیشنل میڈیا ہاؤس، کے تعاون سے مختلف ممالک  سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل وفد نے عراق میں موجود آثار قدیمہ و عتبات عالیات کا دورہ کیا  ۔

انٹرنیشنل میڈیا ہاؤس کے ڈائریکٹر حیدر منکوشی نے کہا کہ "وفد  پولینڈ، ناروے، آئرلینڈ، برطانیہ اور اسپین سے تعلق رکھنے والے مختلف ممالک  کے سماجی کارکنان  اور بلاگرز  پر مشتمل تھا  ۔ یہ وفد قدیم تہذیب ، تاریخی اور مذہبی مقامات کو دیکھنے کے لیے عراق آیا تھا۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے، (اکزافی ریشل) نے  اس دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا، "سب سے پہلے ہم  نےعراق کے دارالحکومت بغداد میں موجود  عباسی محل کو دیکھا ،جو کہ اپنے اندر ایک داستان چھپائے ہوئے ہے ،اس کے بعد ہم بابل گئے اور وہاں آثار قدیمہ کی یادگاروں کو دیکھنے  کا موقع ملا  جو بہت ہی حیرت انگیز  تھیں اور پھر کربلا میں موجود مقدس مقامات کی زیارت کی  جہاں ایک دلی سکون تھا ۔ ہم انشااللہ نجف اشرف میں موجود مذہبی مقامات  کا دورہ کرینگے اور وہاں کے سب سے بڑے قبرستان "  وادی السلام" کو بھی دیکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  "عراق میں مختلف  فرقوں کے درمیان  ہم آہنگی اور اتحاد و بھائی چارے کی فضا موجود ہے ۔ میں تمام غیر ملکیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ لوگ ان قدیم آثار کو دیکھنے کے لیے  عراق کا  ضرور دورہ کریں،" عراقی مہمان نواز قوم ہے۔

 ناروے سے تعلق رکھنے والے سیاح نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی چار مرتبہ عراق آیا ہوں لیکن اس دفعہ کا دورہ سب سے مختلف تھا۔ انہوں نے مقدس مقامات کی زیارات کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہہ ، اس سے آپ کو اطمینان محسوس ہوتا ہے اور یہ ان تمام جگہوں سے مختلف ہے جہاں ہم گئے تھے

منسلکات

العودة إلى الأعلى