پاکستان پنجاب آرٹس کونسل میں اسلامی خطاطی پر مبنی 100 سے ذائد فن پاروں کی نمائش
پاکستان پنجاب آرٹس کونسل میں اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش منعقد ہوئی۔نمائش کی مہمان خصوصی چئیرپرسن سینیٹ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر سیمی ایزدی تھیں،نمائش میں رکھے گئے فن پاروں میں طلبا و طالبات نے خوبصورت انداز میں قران مجید کی خوبصورت آیات کو رنگوں میں سموں دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سیمی ایزدی کا کہنا تھا کہ اسلامی خطامی مسلمانو ں کا کھویا ہوا فن ہے۔
جسے کو زندہ رکھنے کے لیے ایسے مقابلے منعقد ہوتے رہنے چاہیے۔ ہمیں اپنے بچوں کو رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ تخلیقی ادب بھی سکھانے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔آخر میں انہوں نے آرٹ کی ترویج کے لیے پنجاب آرٹس کونسل کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل کا کہنا تھا کہ خطاطی دنیا کے قدیم ترین فنون میں سے ایک ہے۔آرٹس کونسل اسلامی خطاطی کو پروان چڑھانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔اسلامی خطاطی کی کلاسز اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نمائش میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔