الوارث پرنٹنگ پریس: ایک خواب، ایک عزم، ایک روشن تعبیر روحانیت میں ڈوبے سنہری گنبد اور آسمان سے باتیں کرتے بلند و بالا مینار، ایسا دلکش اور نورانی منظر پیش کرتے ہیں کہ نگاہیں عقیدت سے جھک جاتی ہیں اور دل محبت و وارفتگی سے لبریز ہو جاتے ہیں مرجعیتِ اعلیٰ کے نمائندے کا قرآنی پروگراموں میں وسعت اور عملی تعلیم کے فروغ پر زور حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی ہزار سالہ تاریخ کے اعتراف میں خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا قدیم مخطوطات کی حفاظت کے لیے حرم امام حسینؑ کا خصوصی شعبہ سرگرم حرم امام حسینؑ کا ہالینڈ کی زرعی کمپنیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے پر غور پاکستان: برطانیہ سے مومنین کے وفد کا امام حسینؑ ثقافتی مرکز اسلام آباد کا دورہ ویٹیکن کے سفیر کی کربلا میں مرجعیتِ دینیہ اعلیٰ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات حرم امام حسینؑ بجلی کے نظام کی ترقی اور پیداوار میں اضافے کے لیے سرگرم حرم امام حسینؑ کے خرچ پر ننھی لارین سرطان سے صحت یاب ہوگئی

حرم امام حسین علیہ السلام نے پہلی انٹرنیشنل کانفرنس \"كوثر العصمة \"کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

2022-01-09 19:06

 

حرم  امام حسین علیہ السلام کی مرکزی میلاد  کمیٹی نے حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا  کی ولادت کی مناسبت سے (کوثر العصمہ) کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس  منعقد کرنے کی تیاری مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 میلاد کمیٹی کے رکن علی کاظم سلطان نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر  کے نمایندہ کو بتایا کہ "یہ انٹر نیشنل کانفرنس  امام حسین علیہ السلام کے حرم کے اندر منعقد ہوگی جس میں شام، لبنان، الجزائر ، تیونس، سعودی عرب، بحرین، کویت، ایران اور ترکی سمیت دس سے زائد ممالک شرکت کریں گے اور یہ تین دن تک جاری رہے گی ۔اس میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے شخصیات شرکت کریں گی۔"

علی کاظم سلطان نے مزید کہا، "اس انٹرنیشنل کانفرنس  میں بہت سی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ان  میں  حضرت زہراء سلام اللہ علیھا پر کی گئی شاعری ، تحقیقی و علمی سیمینار ، حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا  کے خطبہ کے حفظ کا مقابلہ ، بین الاقوامی کتابی میلہ ہے اور اس کے علاوہ بہت سی دوسری سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

واضح رہے اس کانفرنس کی کچھ تقریبات  " جامعہ الزہراءبرائے خواتین "میں منعقد ہوں گی۔

العودة إلى الأعلى