الوارث پرنٹنگ پریس: ایک خواب، ایک عزم، ایک روشن تعبیر روحانیت میں ڈوبے سنہری گنبد اور آسمان سے باتیں کرتے بلند و بالا مینار، ایسا دلکش اور نورانی منظر پیش کرتے ہیں کہ نگاہیں عقیدت سے جھک جاتی ہیں اور دل محبت و وارفتگی سے لبریز ہو جاتے ہیں مرجعیتِ اعلیٰ کے نمائندے کا قرآنی پروگراموں میں وسعت اور عملی تعلیم کے فروغ پر زور حوزۂ علمیہ نجف اشرف کی ہزار سالہ تاریخ کے اعتراف میں خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا قدیم مخطوطات کی حفاظت کے لیے حرم امام حسینؑ کا خصوصی شعبہ سرگرم حرم امام حسینؑ کا ہالینڈ کی زرعی کمپنیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے پر غور پاکستان: برطانیہ سے مومنین کے وفد کا امام حسینؑ ثقافتی مرکز اسلام آباد کا دورہ ویٹیکن کے سفیر کی کربلا میں مرجعیتِ دینیہ اعلیٰ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات حرم امام حسینؑ بجلی کے نظام کی ترقی اور پیداوار میں اضافے کے لیے سرگرم حرم امام حسینؑ کے خرچ پر ننھی لارین سرطان سے صحت یاب ہوگئی

کربلامعلی میں غرباء اور فقراء کے لیے بنائی جانے والی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی تکمیل کے قریب

2022-01-09 18:59

حرم امام حسین علیہ السلام کے اسٹریٹجک پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے بتایا کہ کربلا مقدس میں غریبوں کی رہائش کے لیے بننے والی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی  کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے ۔
پراجیکٹ انچارج، انجینئر محمد حسن عبدالتمیمی نے کہا، " ہمارے انجینئرز نے  اس  ہاؤسنگ  سوسائٹی کی تعمیر میں اعلی درجے کا مواد  استعمال کیا ہے ۔"
انہوں نے وضاحت  کرتے ہوئے بتایا کہ "یہ منصوبہ (کربلا-بابل) روڈ پر واقع ہے، جس کا رقبہ (150) دونم ہے، اور اس پروجیکٹ کو جدید طریقوں سے دو ماڈلز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پہلا ماڈل (150) مربع میٹر،پر جبکہ   دوسرا (120) مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہوگا ۔ جہاں تک تعمیر کا تعلق ہے،  تو یہ افقی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری  ہے، جس میں کل (509) مکانات ہیں اور اس میں مکمل گھر  رنگ، روغن اور بجلی کی وائرنگ   تک مکمل کر کے دینگے ۔"
واضح رہے اس منصوبے میں لڑکوں  اور لڑکیوں  کے لیے چار اسکول، ایک پرائمری سکول ، ایک ہسپتال ، اور ایک مارکیٹ بھی شامل ہے۔"
جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ حرم  امام حسین علیہ السلام اس پروجیکٹ اور دیگرعوامی  خدماتی منصوبوں کے ذریعے غریبوں کو ایک باوقار اور پرامن زندگی فراہم کرنے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

العودة إلى الأعلى