ہفتۂ صادقین کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنینؑ کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ اعمال کا انجام :عارضی لذت یا دائمی اجر؟ امیرالمؤمنینؑ کی بصیرت افروز نگاہ میں نجف اشرف: مؤسسۂ وارث الانبیاء کے زیر اہتمام خطباء و مبلغین کی پہلی کانفرنس کربلا: صدرِ مملکت کی حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں حاضری نمائندۂ مرجعیت نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کی انتظامیہ کو کامیاب طبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرم امام حسینؑ کے سیکرٹری جنرل نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کے فیز تھری کا افتتاح کر دیا حرم امام حسینؑ میں طالبات کے قرآنی شارٹ کورس کا اختتام پاکستان: جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام 18ویں قرآن و حدیث مقابلوں کی پُروقار اختتامی تقریب کربلا: سیرالیون کی شیعہ تحریک کے سربراہ کی حرم امام حسینؑ میں حاضری عراق میں مذہبی سیاحت موجودہ حالات سے متاثر، معیشت پر بھی نمایاں اثرات

ہفتۂ صادقین کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنینؑ کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ

2026-09-10 15:12

اسلام آباد: ہفتۂ صادقین علیہما السلام کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے وفد نے معروف دینی ادارے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا اور طلبہ سے خطاب کیا

حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے وفد کے سربراہ اور شعبۂ امور دینیہ کے سربراہ شیخ کرار الخفاجی دامت توفیقاتہ نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران وفد کو مؤمنین سے ملاقات اور ہفتۂ صادقین علیہما السلام کی مختلف تقریبات میں شرکت کا موقع ملا

 انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے وفد کے پرتپاک استقبال، محبت، مہمان نوازی اور حسنِ میزبانی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا

اسلام آباد کے دورے کے دوران حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے وفد نے جامعۃ الکوثر کا بھی دورہ کیا۔ وفد نے سب سے پہلے آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہٗ کے مرقد پر فاتحہ خوانی کی، جس کے بعد جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، طلبہ سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا

شیخ کرار الخفاجی نے طلبہ کو جوانی اور حصولِ علم کے اس قیمتی موقع کو غنیمت سمجھنے، اپنی تعلیم کے سلسلے میں بھرپور محنت کرنے، علمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے اور اس اہم مرحلے سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے علمی و تبلیغی مستقبل کی تعمیر کرنے کی تلقین کی

جامعۃ الکوثر کی جانب سے حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے معزز وفد کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ حضرات کی آمد سے جامعۃ الکوثر کی فضا میں ساقیِ کوثر امیرالمؤمنین علیہ السلام کی محبت و ولایت کی خوشبو مزید مہک اٹھی

حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کا وفد پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنا دورہ جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں وہ اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف مقامات پر ہفتۂ صادقین علیہما السلام کی تقریبات میں شرکت، دینی و ثقافتی اداروں سے ملاقات اور پاکستان کے مؤمنین و علمی و دینی اداروں کے ساتھ روابط و تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى