ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پر متفق
2026-08-30 10:36
تہران: ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے اور آبنائے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے مشترکہ منصوبے پر اتفاقِ رائے کیا ہے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے تہران میں ملاقات کے دوران مجوزہ بحری راہداری اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا
دونوں وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ کسی بھی انتظام میں دونوں ممالک کی خودمختاری کا احترام یقینی بنایا جائے
عراقچی نے کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسلسل سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام سے متعلق تجاویز بھی زیرِ غور ہیں
دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ عمان کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت پر عمل درآمد امریکا کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے مشروط ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت تہران کے ساتھ رابطے اور منظوری کے تحت ہوگی


