مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے نے صحنِ عقیلہ زینبؑ کے تعمیراتی منصوبے کا موقع پر جائزہ لیا حرم امام حسینؑ کے دو ہسپتال عالمی سینٹ جوڈ گلوبل الائنس میں شامل ہفتۂ صادقین کی بین الاقوامی تقریبات کے سلسلے میں حرم امیرالمؤمنینؑ کے وفد کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ اعمال کا انجام :عارضی لذت یا دائمی اجر؟ امیرالمؤمنینؑ کی بصیرت افروز نگاہ میں نجف اشرف: مؤسسۂ وارث الانبیاء کے زیر اہتمام خطباء و مبلغین کی پہلی کانفرنس کربلا: صدرِ مملکت کی حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت ابوالفضل العباسؑ میں حاضری نمائندۂ مرجعیت نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کی انتظامیہ کو کامیاب طبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرم امام حسینؑ کے سیکرٹری جنرل نے خدیجہ کبریٰؑ ہسپتال کے فیز تھری کا افتتاح کر دیا حرم امام حسینؑ میں طالبات کے قرآنی شارٹ کورس کا اختتام پاکستان: جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے زیرِ اہتمام 18ویں قرآن و حدیث مقابلوں کی پُروقار اختتامی تقریب

پاکستان: کراچی میں اربعینِ امام حسینؑ کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

2026-08-04 15:46

پاکستان کا سب سے بڑا مرکزی جلوسِ اربعین آج کراچی میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں نہایت عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ برآمد ہوا۔

پاکستان کا سب سے بڑا مرکزی جلوسِ اربعین آج کراچی میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں نہایت عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ برآمد ہوا۔ ہزاروں عزاداروں نے جلوس میں شرکت کر کے نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور ان کے وفادار ساتھیوں کو پُرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں، کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران عزاداروں نے نوحہ خوانی، سینہ زنی اور ماتم داری کے ذریعے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا۔ راستے بھر میں عزاداروں کی خدمت کے لیے متعدد سبیلیں، نیاز اور خدمتِ زائرین کے موکب قائم کیے گئے تھے، جہاں شرکائے جلوس کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔

جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جلوس کے تمام راستوں پر تعینات رہے، جبکہ نگرانی، چیکنگ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے، تاکہ عزادار اپنے مذہبی فرائض پُرامن اور محفوظ ماحول میں ادا کر سکیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى