پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی عتبۂ عسکریہ کے میوزیم میں نایاب نوادرات، قدیم مخطوطات اور 2006ء کے دہشت گردانہ حملے کے شواہد بھی محفوظ ہیں تاریخ میں پہلی بار ترکی کے جنوبی شہر ہاتائے میں حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ اہتمام محرم کانفرنس کا انعقاد

پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ

2026-07-16 17:55

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، جناب سراج الحق صاحب نے آج امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آبادکا دورہ کیا

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، جناب سراج الحق صاحب نے آج امام حسین ثقافتی سنٹر، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں مرکز کی علمی، دینی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں اور مستقبل کے پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مرکز کی خدمات کو سراہتے ہوئے علم و آگہی کے فروغ، مثبت فکری مکالمے، بین المسالک ہم آہنگی اور اسلامی اقدار کی ترویج کے لیے اس نوعیت کی کاوشوں کو نہایت اہم اور قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین جناب شیخ احمد حسین فخرالدین اور امام حسین ثقافتی سنٹر کے مسئول جناب محمد عسکری نے جناب سراج الحق صاحب کا خیرمقدم کیا اور انہیں ادارے کے اغراض و مقاصد، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

دورے کے اختتام پر جناب سراج الحق صاحب نے امام حسین ثقافتی سنٹر کی کامیابی، ترقی اور اس کی دینی و سماجی خدمات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


منسلکات

العودة إلى الأعلى