حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت کی تاریخی پیش رفت، بوسٹن چلڈرنز ہسپتال کے تعاون سے حیاتیاتی، خلیاتی اور جینیاتی علاج کی ٹیکنالوجی عراق منتقل کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط ماہِ صفر المظفر: اہم تاریخی واقعات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اہمیت پاکستان: سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق صاحب کا امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ نجف اشرف: حوزۂ علمیہ کے زیرِ اہتمام مواکبِ حسینی کا تیرہواں سالانہ اربعین کانفرنس، حرمِ امام علیؑ میں منعقد بصرہ سے المثنیٰ تک 838 حسینی مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے تیار مرکز امام حسینؑ استنبول کی اربعین حسینی کی کوریج کے حوالے سے ترک میڈیا نمائندگان کے ساتھ اہم ملاقات بصرہ: مجمع الثقلین میں مستحق اور یتیم خاندانوں کے لیے مزید 250 رہائشی مکانات کی تعمیر کا آغاز عراق اور ایران کے درمیان منذریہ بارڈر سے ہر گھنٹے 2 ہزار زائرین کی آمد پر اتفاق حرمِ امام حسینؑ نے الثقلین کینسر اسپتال بصرہ میں مریضوں کے مفت علاج پر اب تک 65 ارب عراقی دینار خرچ کیے اسلام آباد: او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے دو سالہ سربراہی سنبھال لی

پاکستان: امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے علمائے کرام کے وفد کی آمد

2026-06-07 06:35

امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف دینی مراکز سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام اور دینی شخصیات کے ایک معزز وفد نے دورہ کیا۔

پاکستان: امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف دینی مراکز سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام اور دینی شخصیات کے ایک معزز وفد نے دورہ کیا۔ وفد نے سنٹر کی علمی، ثقافتی، تبلیغی اور سماجی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

وفد میں جامعہ الشہید پشاور کے پرنسپل جناب سید جمیل حسن شیرازی، جامع مسجد حیات آباد کے مدرس و خطیب مولانا نذیر حسین مطہری، مدرس اور مسئولِ روابطِ عمومی آقا عابد حسین شاکری، مدرس و خطیب آقا احسان محسنی، مدرس آقا شہاب حسین اور جامع مسجد کوچہ رسالدار کے خطیب آقا یاور علی خلیلی ، سابق آرگنائزر شیعہ علماء کونسل سید زاہد حسنین بخاری، مدرسہ رسول اعظم ایبٹ آباد کے پرنسپل آقا جہانزیب علی جعفری، ڈاکٹر لیاقت علی کاظمی اور مانسہرہ کے جامع مسجد لوہگی پارہ کے خطیب سید ابرار حسین شاہ شامل تھے۔

مہمانوں کو امام حسینؑ ثقافتی سنٹر کی مختلف علمی، ثقافتی، تعلیمی اور سماجی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کے اراکین نے سنٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں دینی و ثقافتی شعور کے فروغ اور امتِ مسلمہ کی فکری و سماجی رہنمائی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

آخر میں امام حسینؑ ثقافتی سنٹر کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو "سیرتِ امام حسینؑ"کے عنوان سے شائع شدہ ایک کتابچہ بطورِ تحفہ پیش کیا گیا۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى