حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا
دنیا بھر سے آئے تقریباً 20 لاکھ مسلمان اس وقت منیٰ میں موجود ہیں
منیٰ: حج کے مناسک کی ادائیگی کا آغاز ہو چکا ہے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا
پیر کے روز 8 ذوالحج کو عازمین حج نے منیٰ میں یومِ ترویہ عبادات میں گزارا، شدید گرمی کے باعث عازمینِ حج نے دن کا بیشتر وقت خیموں میں گزارا، شام کو موسم خوشگوار ہوتے ہی منیٰ کی گلیوں اور سڑکوں پر عازمینِ حج کی چہل پہل بڑھ گئی
دنیا بھر سے آئے تقریباً 20 لاکھ مسلمان اس وقت منیٰ میں موجود ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے عازمینِ حج نے منیٰ میں ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کیں، منیٰ سے میدانِ عرفات کی جانب اولین قافلوں کی روانگی سر شام شروع ہو گئی
دنیا بھر سے آئے تقریباً 18لاکھ عازمین حج منیٰ پہنچ گئے
حجاج کے تحفظ کیلئے جامع انتظامات، سعودیہ نے دفاعی نظام نصب کرنے کی ویڈیو جاری کردی
آج 9ذوالحج کو عازمینِ حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفات ادا کریں گے، آج ظہر کی نماز سے قبل تمام عازمینِ حج میدانِ عرفات پہنچ جائیں گے اور تاریخی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے
خطبہ حج امام مسجد نبوی علی عبد الرحمٰن الحذیفی دیں گے جبکہ غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے اور آج رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق منیٰ اور عرفات میں موسم شدید گرم ہے،یومِ عرفہ پر بھی درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری رہنے کا امکان ہے
سعودی حکام نے ججاج کرام کی سہولت کے لیے مقدس مقامات پر سایہ دار جگہوں، مسٹ فین اور طبی سہولیات میں اضافہ کردیا ہے، اور عازمین کو زیادہ مقدار میں پانی کا استعمال کرنے اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے


