قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت پاکستان: امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے علمائے کرام کے وفد کی آمد عالمِ تشیع آج ایک مرجعِ تقلید، جلیل القدر فقیہ کے سایۂ شفقت سے محروم ہو گیا ہے کربلا و نجف اشرف میں مرجعِ دینی آیت اللہ العظمیٰ شیخ اسحاق فیاضؒ کی پُر وقار تشییعِ جنازہ کی تصویری جھلکیاں

امام حسینؑ فاؤنڈیشن برائے ڈائیلاگ اور پُرامن ہم آہنگی کے زیر اہتمام علمی نشست

2026-05-17 10:51

نجف اشرف میں حرم امام حسینؑ کے زیر اہتمام قائم ادارے امام حسینؑ فاؤنڈیشن برائے ڈائیلاگ اور پُرامن ہم آہنگی کی جانب سے سورۂ بقرہ میں عقیدتی ہم آہنگی کا معاشرہ کے عنوان سے ایک علمی نشست منعقد کی گئی، جس میں علمی، فکری اور ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ادارے کے شعبۂ تعلقات کے مسئول جعفر الیاسری نے کہا کہ سیمینار کے مقررین نے پُرامن بقائے باہمی کا ایک جامع اور مثالی تصور پیش کیا، جو باہمی احترام، فکری و عقیدتی تنوع کے اعتراف اور رواداری جیسے اصولوں پر مبنی تھا

اسی طرح سیمینار کے مقرر ڈاکٹر ہشام السیاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ سورۂ بقرہ میں ایسے متعدد اصول موجود ہیں جو ایک مضبوط، متحد اور متوازن معاشرے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں، جہاں مکالمہ، باہمی افہام و تفہیم اور رواداری کو فروغ دیا جاتا ہے جبکہ نفرت، تعصب اور تفرقے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی، غلو اور دین کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے والے عناصر، نیز منافقانہ طرزِ فکر رکھنے والے گروہ، معاشرتی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کیونکہ یہ عناصر عقیدتی رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے تصور کے برخلاف کام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حرم امام حسینؑ مکالمے، بقائے باہمی اور فکری و علمی شعور کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی مقصد کے تحت علمی نشستوں، فکری کانفرنسوں اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جو قرآنِ کریم اور اہلِ بیتؑ کی تعلیمات سے ماخوذ انسانی اقدار کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے

منسلکات

العودة إلى الأعلى