اسلام آباد: نمل یونیورسٹی کے چینی طلبا کا امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں زیرِ تعلیم چینی طلبا کے ایک وفد نے امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ کیا.
اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں زیرتعلیم چینی طلبا کے ایک وفد نے امام حسین ثقافتی سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں حضرت امام حسین علیہ السلام کی حیاتِ مبارکہ، سیرت اور واقعۂ کربلا کے عالمگیر انسانی پیغام سے روشناس کرایا گیا۔اس موقع پر طلبا کو حضرت امام حسین علیہ السلام کی اس عظیم قربانی اور تاریخی قیام سے آگاہ کیا گیا، جس کے ذریعے آپؑ نے حق و صداقت، عدل و آزادی اور انسانی وقار کی خاطر ظلم و باطل کے خلاف انسانیت کو ایک عظیم درس دیا، جو آج بھی دنیا بھر کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ وفد نے امام حسین علیہ السلام کی سیرتِ مبارکہ اور پیغامِ کربلا میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر طلبا کو امام حسین ثقافتی سنٹر کی علمی، ثقافتی، فکری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے اختتام پر مہمان طلبا کو امام حسین علیہ السلام کی شخصیت اور پیغام پر مشتمل تعارفی کتابچے تحفے میں پیش کیے گئے۔


