امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے
اسلام آباد: امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے
امریکی سفارت خانے کی طرف سے پاکستان کو واپس کیے قیمتی نوادرات کی نمائش اسلام آباد میں ہوئی، دو طرفہ معاہدے کے تحت امریکا پاکستان کو اب تک 23 ملین ڈالر مالیت کے 450 نوادرات واپس کر چکا ہے
لیگیسی ریٹرنز ہوم کے عنوان سے منعقدہ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے، امریکی نمائندے ایس پال کا کہنا تھا کہ گیلری میں رکھا ہر مجسمہ اپنے اندر ایک منفرد تاریخ اور ثقافت رکھتا ہے
امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں پاکستان کے 514 نوادرات برآمد کرکے واپس کیے جا چکے ہیں ، ان نوادرات کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے
تقریب سے خطاب میں وزیر ثقافت اورنگ زیب کھچی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے چوری شدہ نوادرات کا امریکا سے واپس آنا، امریکی حکومت اور پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کا ایک قابل تعریف کارنامہ ہے
واضح رہے کہ سرسید میموریل کے اسلام آباد میوزیم میں رکھے 150 نوادرات میں بدھا کے مجسمے، گندہارا کے ماسٹر پیسز، سکلپچرز اور چار ہزار سال قبل کے قیمیتی نوادرات شامل ہیں
امریکا کا ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ ثقافتی ورثے کی چوری یا اسمگلنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، یہ محکمہ قیمتی نوادرات کو امریکی مارکیٹ پہنچنے سے قبل ہی بارڈر پر ہی پکڑتا ہے


