کربلا: تلِ زینبی عنقریب زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا کربلاء : محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے عتباتِ عالیات اور ماتمی تنظیموں کا اہم اجلاس چینی کمپنی عراق کے بجلی نظام میں 1200 میگاواٹ کا اضافہ کرے گی خلیجی کشیدگی کے باوجود عراقی آئل ٹینکر بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر گیا کربلا میں ضرورت مندوں کے لئے قائم رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔

کربلا: تلِ زینبی عنقریب زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا

2026-05-14 07:17

حرم امام حسین علیہ السلام نے تل زینبی کو جدید اسلامی طرز تعمیر پر تیار کر کے تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ توسیعی منصوبہ جات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تلِ زینبی، جو صحنِ عقیلہ زینبؑ کے منصوبے کا حصہ ہے اور صحنِ امام حسینؑ کی عظیم توسیعی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے  تھا جو اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ منصوبہ جامع انجینئرنگ اور اسلامی معماری کاموں کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے، جس میں ڈیزائن اور تعمیر کے میدان میں نمایاں جدت دیکھنے میں آئی ہے اس منصوبے کا رقبہ (300) مربع میٹر سے بڑھا کر تقریباً (3000) مربع میٹر تک وسیع کر دیا گیا ہے، تاکہ زائرین کے لیے زیادہ گنجائش اور عبادت و زیارت کے لیے کشادہ ماحول فراہم کیا جا سکے

مزید وضاحت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کے قدرتی سنگِ مرمر کا استعمال کیا گیا ہے، جبکہ دیواروں کو نہایت نفیس اسلامی نقوش سے مزین کاشی کربلائی سے آراستہ کیا گیا ہے، جو اس مقدس مقام کی روحانی عظمت اور تقدس کے عین مطابق ہے

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ منصوبہ صحنِ عقیلہؑ کے اہم ترین حصوں میں شمار ہوتا ہے اور توسیعی منصوبوں کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے، جس کا مقصد حرم کے اطراف میں بنیادی سٹیکچر کو جدید طرز تعمیر کے ساتھ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى