الکفیل میوزیم میں امام رضاع کی ولی عہدی کے زمانے کی سکہ کی نمائش
2026-05-05 10:28
امام رضا علیہ السلام کی ولی عہدی کے بعد اپ کے مہر مبارک کے ساتھ جاری گئے گئے قدیم سکہ کی نمائش
حرم حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام کفیل میوزیم برائے نوادر و مخطوطات میں ایک ایسے چاندی کا درہم نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، جو امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہما السلام) کی ولایتِ عہد کے دور کی تاریخ میں جاری ہوا تھا
میوزیم کے سربراہ سید نافع الموسوی نے کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان تاریخی نوادرات کو نمائش گاہ میں زائرین کے سامنے پیش کرنے کا مقصد انہیں ان قیمتی اشیاء کا براہِ راست زیارت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے، جو اسلامی تاریخ کے اہم ادوار کی عکاسی کرتی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ میوزیم میں ان اشیاء کی نمائش تاریخی و ثقافتی شعور کو فروغ دینے میں مدد دیتی ہے اور زائرین کو سکّوں کی اہمیت سے آگاہ کرتی ہے، کیونکہ یہ مادی دستاویزات اپنے دور کے حالات و واقعات کی ترجمانی کرتی ہیں جس سے ہماری تاریخ جڑی ہوئی ہے


