کربلا: اسپیشل افراد کی دل کو چھو لینے والی پرفارمنس

2026-04-19 10:52

کربلا میں حرم امام حسین ؑکے زیرِ اہتمام اور کربلا یونیورسٹی کے تعاون سے میری شناخت میری بصیرت کے عنوان سے منعقدہ اسپیشل بچوں کے تھیٹر فیسٹیول میں بچوں نے شاندار اور دل کو متاثر کرنے والی پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے

معہد نور امام حسینؑ برائے نابینا و کم بینا افراد کے بچوں نے نہایت مؤثر اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے ذریعے ایک گہرا انسانی پیغام دیا گیا کہ بینائی سے محرومی، بصیرت کے فقدان کا نام نہیں بلکہ یہ انسان کے اندرونی شعور اور قوت کو مزید اجاگر کرتی ہے

یہ فیسٹیول جامعہ کربلا کی شعبۂ حقوقِ انسانی کے زیر نگرانی اور مختلف اداروں کے تعاون سے کلیۂ قانون کے سنہوری ہال میں منعقد ہوا، جس میں کربلا کے اسپیشل افراد نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کو کامیاب بنایا

فیسٹیول کے معاون جناب احمد راضی نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے ایک بامقصد تمثیلی خاکہ اور ترانہ پیش کیا گیا، جو فیسٹیول کے شعار “میری شناخت میری بصیرت” کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی کارکردگی کے ذریعے معاشرے کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نابینا افراد بھی باصلاحیت اور تخلیقی ہوتے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ طلبہ کو اسٹیج پر حرکت اور اداکاری کے دوران مختلف مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، لیکن وہ اپنے عزم، حوصلے اور محنت سے ان چیلنجز پر قابو پا لیتے ہیں اور ایک شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہیں، جو ان کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے اور معاشرے میں ان کی فعال موجودگی کو اجاگر کرتا ہے

انہوں نے سرکاری و نجی اداروں اور متعلقہ تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس باصلاحیت طبقے کی سرپرستی کریں اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دیں، کیونکہ یہ افراد معاشرے کے مختلف شعبوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں

اسی سلسلے میں ادارہ اپنی سرگرمیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں نابینا افراد کے لیے ٹیبل ٹینس کی پہلی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جبکہ مستقبل میں نابینا افراد کے لیے عراقی فٹبال لیگ کے قیام کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔ مزید برآں، آنے والے برسوں میں عراق کے مختلف صوبوں میں ایسے خصوصی اداروں کے قیام کا ارادہ بھی ظاہر کیا گیا ہے


منسلکات

العودة إلى الأعلى