کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

عراق جانے والے زائرین کے لیے بڑی خوشخبری

2026-04-15 13:19

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوسٹ گارڈز کو کراچی سے عراق تک فیری سروس چلانے کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا فیری سروس چلنے سے زائرین کو عراق جانے میں بہت سہولت ملے گی

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وزیر داخلہ نے کوسٹ گارڈز کو کراچی سے عراق تک فیری سروس چلانے کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا فیری سروس چلنے سے زائرین کو عراق جانے میں بہت سہولت ملے گی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوسٹ گارڈ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

انھوں نے کراچی سے عراق تک فیری چلانے کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فیری چلنے سے زائرین کو عراق جانے میں بہت سہولت ملے گی،محسن نقوی نے انسداد منشیات و انسداد اسمگلنگ کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اسمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں۔

مطلوبہ الفاظ : کراچی بصرہ

العودة إلى الأعلى