ترکی میں عظمتِ شہداء کانفرنس
2026-04-15 08:15
ایرانی شہداء، بالخصوص آیت اللہ شہید سید علی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے ترکی کے شہر استنبول میں ایک باوقار عظمتِ شہداء کانفرنس منعقد کی گئی
استنبول کے مرکزی ہال میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ترک معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی
تقریب کے دوران مقررین نے اپنے خطابات میں شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ نعتیہ اور انقلابی ترانوں کے ذریعے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف جاری جارحیت کے مقابلے میں اس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شہداء اور دیگر اعلیٰ شخصیات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ کے ابتدائی مرحلے میں شہید ہوئے تھے


