کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

اسلام آباد مذاکرات: مہمان وفود پاکستان پہنچ گیا

2026-04-11 09:21

پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے مجموعی طور پر فضا انتہائی مثبت اور پُرامید دیکھی جا رہی ہے وفاقی دارالحکومت میں ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان پر امید ہے اور یہ مذاکرات دنیا کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے

پاکستان کی جانب سے طویل اور کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں عارضی جنگ بندی اور اس کے بعد فریقین کے مذاکرات کی میز پر آنے کے فیصلے نے دنیا بھر کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز کردی ہیں

بین الاقوامی مبصرین کی جانب سے اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کے ساتھ ساتھ فریقین کی آمد کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ امریکا سے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد گزشتہ شب اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جس میں پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں کی حامل شخصیات شامل ہیں

بعد ازاں ہفتے کی صبح امریکی نائب صدر کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کا وفد بھی اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جس میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں

دونوں اعلیٰ سطح کے وفود کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیا، جس سے مذاکرات کے مثبت اور امید افزا آغاز کا تاثر ابھر کر سامنےآیا ہے

اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے وفود کی جانب سے عالمی اور علاقائی امن کے فروغ کے عزم کو سراہا

مذاکرات کے آغاز پر میزبان اور مہمان شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول اور باہمی احترام واضح طور پر نمایاں ہے، جسے مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مجموعی فضا انتہائی مثبت اور پُرامید دیکھی جا رہی ہے، جو نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار بنیاد فراہم کر سکتی ہے

العودة إلى الأعلى