عتبۂ حسینیہ کے وفد کی تلعفر میں شہداء کے اہلِ خانہ اور زخمیوں سے ملاقات
متولیِ شرعی حرم امام حسینؑ کی ہدایت پر موصل میں قائم الصادق الامین الفكریہ و الثقافیہ کے ایک وفد نے ضلع تلعفر میں حالیہ صہیونی و امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور الحشد الشعبی کے زخمی غازیوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی
ادارے کے ذمہ دار شیخ خلیل العلیاوی کے مطابق وفد کا استقبال حشد شعبی کے 53ویں بریگیڈ کے معاون کمانڈر جناب محمود الموسوی نے کیا
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دینی اداروں اور وطن کے محافظین کے درمیان باہمی یکجہتی اور مضبوط رابطے کی عملی تصویر ہے۔
اس موقع پر وفد نے حرم امام حسینؑ کی جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کا پیغام بھی پہنچایا، اور اس بات پر زور دیا کہ مرجعیتِ عالیہ اور مقدس مزارات ہمیشہ مجاہدین اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مضبوط سہارا رہیں گے، جبکہ ان کی قربانیوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران ایک باوقار تقریبِ تکریم بھی منعقد کی گئی، جس میں شہداء اور زخمیوں کے اہلِ خانہ کو روضۂ امام حسینؑ کے گنبد کا متبرک علم پیش کیا گیا، جبکہ مختلف نوعیت کی معاونت بھی فراہم کی گئی۔ یہ اقدام اس حقیقت کی علامت ہے کہ شہداء کا پاک خون عراق کی وحدت، خودمختاری اور عزت کا بنیادی ضامن ہے
دوسری جانب شہداء اور زخمیوں کے اہلِ خانہ نے اس محبت بھری توجہ پر گہرے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "سید الشہداءؑ" کا پرچم ان کے گھروں تک پہنچنا ان کے لیے عظیم اعزاز اور باعثِ فخر ہے، جو ان کے حوصلے کو مزید مضبوط کرتا ہے اور انہیں قومی راہ پر ثابت قدم رہنے کا نیا عزم عطا کرتا ہے



