کربلا: امام زین العابدینؑ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

2026-04-06 12:30

حرمِ امام حسین ع کے شعبۂ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر صباح الموسوی نے اعلان کیا ہے کہ امام زین العابدین علیہ السلام ہسپتال کو ٹیچنگ (تعلیمی) ہسپتال میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں

انہوں نے بتایا کہ حرمِ امام حسین علیہ السلام کی اعلیٰ انتظامیہ کا یہ فیصلہ ملک میں طبی شعبے کی بہتری اور طلبہ کے تربیتی پروگراموں کو فروغ دینے کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے

اس منصوبے کے تحت ادویات کی فراہمی کو اعلیٰ معیار کے مطابق یقینی بنانے کے لیے ادویاتی نظام کو منظم کیا جا رہا ہے، جبکہ جدید طبی آلات کی فراہمی کے ذریعے علاجی اور تعلیمی خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے

ڈاکٹر صباح الموسوی نے مزید کہا کہ یہ اقدام ایک جامع ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد صحت اور تعلیم کے شعبوں میں انسانی خدمات کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ یہ کاوش حرمِ امام حسین علیہ السلام کے زیرِ انتظام ہسپتالوں کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ معیار کے مطابق ایک مثالی طبی و تعلیمی نظام فراہم کریں

العودة إلى الأعلى