حرمِ حضرت عباسؑ نے ایران اور لبنان کے لیے چندہ مہم کا آغاز کر دیا

2026-03-22 09:37

کربلاء مقدسہ میں مرجعیتِ عالیہ کے نمائندے، متولیِ شرعی حرمِ حضرت عباسؑ جناب سید احمد الصافی کی ہدایت پر ایران اور لبنان کے عوام کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے

یہ اقدام خطے میں پیش آنے والے حالیہ حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے

مرجعِ دینیِ اعلیٰ کی جانب سے کربلاء مقدسہ میں نمازِ عید کے خطبے کے دوران مؤمنین سے اپیل کی گئی کہ موجودہ حالات، بڑھتی ہوئی مشکلات اور متاثرین و بے گھر افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امداد اور تعاون کے لیے آگے بڑھیں

مزید برآں، مرجعیتِ عالیہ نے تعاون کرنے والے مؤمنین کی سہولت کے پیشِ نظر ایران اور لبنان کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنے وکیل کے ذریعے شرعی حقوق صرف کرنے کی بھی اجازت دی ہے

حرمِ حضرت عباسؑ کی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام مرجعیتِ عالیہ کی ہدایات کے تحت انسانی ہمدردی، باہمی تعاون اور اسلامی اخوت کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے

عطیات دینے کے طریقے:

1) براہِ راست حرمِ حضرت عباسؑ میں جمع کروائیں

فون نمبر: 07715500066

2) حرم کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے

عراق کے اندر سے جمع کرنے کے لیے


ACCOUNT NAME: TRADE BANK OF IRAQ


BANK ADDRESS: KARBALA, FATIMA AL-ZAHRAA ST


SWIFT CODE: TRIQIQBA988


IBAN: IQ43 TRIQ 9880 1200 4902 001


BENEFICIARY ACCOUNT NAME: AL ABBAS HOLY SHRINE



باہر ممالک سے جمع کرنے کے لئے



ACCOUNT NAME: TRADE BANK OF IRAQ


BANK ADDRESS: KARBALA, FATIMA AL-ZAHRAA ST.


SWIFT CODE: TRIQIQBAXXX


IBAN: IQ16 TRIQ 9880 1200 4902 002


BENEFICIARY ACCOUNT NAME: AL ABBAS HOLY SHRINE


BANK NAME: JPMORGAN CHASE BANK


ACCOUNT NUMBER: 400211254


SWIFT CODE: CHASUS33


ACCOUNT WITH: NEW YORK, UNITED STATES OF AMERICA

منسلکات

العودة إلى الأعلى