کربلاء : محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے عتباتِ عالیات اور ماتمی تنظیموں کا اہم اجلاس چینی کمپنی عراق کے بجلی نظام میں 1200 میگاواٹ کا اضافہ کرے گی خلیجی کشیدگی کے باوجود عراقی آئل ٹینکر بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر گیا کربلا میں ضرورت مندوں کے لئے قائم رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام

شوال1447 کا چاند نظر نہ آیا، عید الفطر ہفتہ کو ہوگی: دفترِ مرجعِ اعلیٰ نجف اشرف

2026-03-19 15:31

مرجعِ دینی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے مرکزی دفتر نجف اشرف نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں ماہِ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا جمعہ 20 مارچ 2026ء کو ماہِ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے، جبکہ عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی

کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی کے مطابق نجف اشرف میں مرجعِ اعلیٰ کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق اور گرد و نواح سے چاند نظر آنے کی کوئی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا رمضان المبارک کے تیس روز مکمل ہوں گے

واضح رہے کہ آیت اللہ سید علی سیستانی کے نزدیک یکساں افق (اتحادِ افق) اور چاند کا براہِ راست انسانی آنکھ سے دیکھا جانا، آغازِ ماہ کے ثبوت کے لیے بنیادی شرائط میں شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وہاں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا جمعہ کو تیسواں روزہ ہوگا

آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ماہِ مبارک کے اعمال کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسے تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ بے شک وہی دعائیں سننے اور قبول کرنے والا ہے

مطلوبہ الفاظ : عید کا چاند

العودة إلى الأعلى