ترکی میں جائیداد کی خریداروں میں عراقی سرفہرست
ترکی کے ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے 2025 تک ترکی میں جائیداد خریدنے والے غیر ملکیوں میں عراقی شہری پہلے نمبر پر رہے
اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران عراقیوں نے اکیاون ہزار نو سو سے زائد رہائشی یونٹس خریدے، جو روسی خریداروں سے بھی زیادہ ہیں
روسی شہریوں نے اس عرصے میں تقریباً پچاس ہزار سات سو رہائشی یونٹس خریدے
رپورٹ کے مطابق ایران تقریباً تینتالیس ہزار چھ سو رہائشی یونٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، جبکہ یوکرین کے شہریوں نے اڑتیس ہزار دو سو رہائشی یونٹس خریدے۔ اسی طرح عرب ممالک میں سعودی عرب اور کویت بھی نمایاں خریداروں میں شامل رہے۔ سعودی عرب نے ستائیس ہزار تین سو اور کویت نے سولہ ہزار آٹھ سو رہائشی یونٹس خریدے، جبکہ جرمنی کے شہریوں نے تقریباً پندرہ ہزار چار سو یونٹس حاصل کیے
اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ 2020 کے بعد عراقیوں کی جانب سے ترکی میں جائیداد کی خریداری میں کمی آئی، جس کی وجوہات میں معاشی حالات میں اتار چڑھاؤ، جائیداد سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلیاں اور ترک منڈی میں دیگر عوامل شامل ہیں۔
اس کے باوجود عراق نے اپنی مضبوط حیثیت برقرار رکھی 2020 میں ایران کے بعد دوسرا بڑا خریدار رہا، جبکہ 2022 میں روس اور ایران کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا
تاہم 2015 سے 2025 تک کے پورے عشرے کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق عراقی شہری مجموعی طور پر ترکی میں جائیداد خریدنے والے سب سے بڑے غیر ملکی خریدار رہے، جو ترک جائیداد کی منڈی میں عراقی طلب کی مسلسل مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے



