ایران میں 56 عجائب گھروں اور تاریخی و ثقافتی مقامات پر بمباری
2026-03-14 09:47
ایران کی وزارتِ ثقافتی ورثہ اور سیاحت نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 56 عجائب گھروں، تاریخی آثار اور ثقافتی مقامات کو امریکی۔اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے
وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں متعدد عجائب گھر، تاریخی یادگاریں اور ثقافتی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بمباری سے کئی ثقافتی و تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، جو ایران کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں نے متاثرہ مقامات کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور تاریخی آثار کے تحفظ اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزارت کے مطابق متاثرہ تاریخی مقامات میں صوبہ تہران سرفہرست ہے، جہاں 19 تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا، جبکہ کردستان میں بھی 12 اہم تاریخی آثار متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں



