کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: ملک بھر میں یومِ شہادتِ امام علیؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

2026-03-11 18:16

پاکستان: 21 رمضان المبارک، یومِ شہادتِ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مجالسِ عزا منعقد کی گئیں اور جلوسِ عزا نکالے گئے، جن میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

پاکستان: 21 رمضان المبارک ، یومِ شہادتِ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں مجالسِ عزا منعقد کی گئیں اور جلوسِ عزا نکالے گئے، جن میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ جلوسوں کے راستوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔

کراچی میں مرکزی جلوسِ عزا نشتر پارک سے برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوا۔

اسی طرح لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی مجالسِ عزا منعقد کی گئیں اور جلوسِ عزا نکالے گئے، جن میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی یومِ شہادتِ امام علیؑ کے سلسلے میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناعشری جی سکس ٹو سے برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالسِ عزا منعقد کی گئیں، جن میں علمائے کرام نے حضرت علیؑ کی سیرتِ طیبہ اور آپؑ کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی۔

سندھ اور بلوچستان کے مختلف بڑے اور چھوٹے شہروں میں بھی اس موقع پر عزاداری کے پروگرام منعقد ہوئے۔ عزاداروں نے جلوسوں میں شرکت کر کے ماتم اور نوحہ خوانی کے ذریعے حضرت علیؑ کی مظلومانہ شہادت کو یاد کیا ۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی یومِ شہادتِ امام علیؑ کے موقع پر مجالسِ عزا منعقد کی گئیں اور جلوسِ عزا نکالے گئے جن میں بڑی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔ مختلف مقامات پر علمائے کرام نے مجالس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام علیؑ کی سیرت و کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى