کربلا: عراق کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب
2026-03-03 12:49
حرم امام حسین کے زیرِ اہتمام الوارث انٹرنیشنل کینسر ہسپتال میں کینسر کی مریضہ کے لیے پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے ہمکنار
حرم امام حسین علیہ السلام کی میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق، کربلا میں واقع الوارث انٹرنیشنل کینسر ہسپتال میں رحم کے کینسر میں مبتلا ایک مریضہ کا عراق کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹ کے ذریعے کامیاب آپریشن کیا گیا
ڈاکٹر ربیع حنا نے کہا کہ حرم امام حسین اپنے اسپتالوں میں ہمیشہ جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے
انہوں نے وضاحت کی کہ آج ہم نے عراق میں پہلی مرتبہ سرطانِ بطانةِ عنقِ رحم کی مریضہ کا روبوٹک آپریشن انجام دیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آلہ اپنی نوعیت کا پہلا جدید روبوٹک نظام ہے جو عراق میں طبی خدمات کے لیے متعارف کرایا گیا ہے



