مرجعِ دینی اعلیٰ کے نمائندے نے امام زین العابدینؑ سرجیکل اسپتال کا دورہ کیا

2026-03-01 12:46

مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے حرمِ امام حسین علیہ السلام کی میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والے امام زین العابدین سرجیکل ہسپتال کا دورہ کیا

انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا فیلڈ وزٹ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا

اسپتال کی جانب سے جاری بیان، جو کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی کو موصول ہوا، کے مطابق مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز اور طبی شعبوں کا معائنہ کیا تاکہ مریضوں کو دی جانے والی میڈیکل سہولیات کی سطح کا جائزہ لیا جا سکے اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کو دیکھا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے دورے کے دوران نئے آپریشن تھیٹرز اور جدید ایم آر آئی (MRI) اور سی ٹی اسکین مشینوں کی تنصیب کے مقامات کا بھی جائزہ لیا۔ یہ اقدامات اسپتال کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد تشخیصی اور علاجی خدمات کے دائرۂ کار کو وسعت دینا اور جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے

مزید برآں، مرجعیت کے نمائندے کو اسپتال کی انتظامیہ نے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں جاری منصوبوں کی تکمیل کی شرح اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنائے گئے طریقۂ کار سے آگاہ کیا گیا

بیان کے مطابق، انہوں نے اسپتال کی انتظامیہ سے ملاقات بھی کی اور اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے ذمہ داری اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی تاکید کی

العودة إلى الأعلى