متولی شرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی کا مدینۂ سید الاوصیاءؑ کا دورہ انتظامات اور خدمات کا جائزہ

2026-02-26 10:06

مرجعِ دینی اعلیٰ کے نمائندے اورحرم امام حسینؑ کے متولیِ شرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے مدینۂ سید الاوصیاءؑ میں زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا اور معیار و کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی

حرم امام حسینؑ کے متولیِ شرعی نے سیکرٹری جنرل حسن رشید جواد العبائچی، ان کے نائب سید محمد حسین بحر العلوم اور حرمِ حسینی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کے ہمراہ مدینۂ الزائرین سید الاوصیاءؑ کا دورہ کیا، جہاں ماہِ مبارک رمضان کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور مقدار کا جائزہ لیا گیا

انتظامیہ کے مطابق، اس دورے کے دوران شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے مدینۂ الزائرین کے مختلف خدماتی شعبوں میں جاری کام کی پیش رفت کا تفصیلی معائنہ کیا اورمعیارِ خدمات کو پرکھا، تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں

سید الاوصیاءؑ کی انتظامیہ نے زائرین کو دی جانے والی خدمات، تیاری کے مراحل اور آنے والے دنوں میں خدمات کی مزید بہتری سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مرجعِ دینی اعلیٰ کے نمائندے نے کوششوں میں مزید تیزی لانے اور ٹیموں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے زائرین کے مقام و مرتبے کے شایانِ شان اعلیٰ ترین معیارِ خدمت اور منظم انتظامات کی اہمیت کو اجاگر کیا، نیز خدماتی منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور ان کے مؤثر نفاذ میں ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور خلوص کو سراہا

یہ دورہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی کے اُن مسلسل میدانی دوروں کا حصہ ہے جن کا مقصد روضۂ مبارک امام حسینؑ کے زیرِاہتمام منصوبوں کی نگرانی، زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ، زائرینِ امام حسینؑ کی خدمت کے لیے کام کی مؤثریت میں اضافہ اور مسلسل بہتری کی ثقافت کو فروغ دینا ہے


العودة إلى الأعلى