حرم حضرت عباسؑ کے زیرِ اہتمام تکریمِ حجاب سیمینار
2026-02-16 08:06
حرم حضرت عباس ع کے زیرِ اہتمام عراق کے صوبہ مثنی میں عراقی عبایا پہننے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک باوقار اور شاندار تقریب منعقد کی گئی
حرمِ حضرت عباسؑ کے شعبۂ تعلقاتِ جامعات و مدارس نے پردہ ہماری ثقافت کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا، جس میں صوبہ المثنیٰ کی جامعة المثنى سمیت مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والی اُن طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا جو عراقی عبایا کی پابندی کرتی ہیں۔ یہ پروگرام مشروع فتیہ کفیل وطنی کے تحت اور جامعہ المثنیٰ کے تعاون سے منعقد ہوا
عتبۂ مقدسہ کے شعبۂ امورِ دینیہ کے معاون سربراہ شیخ عادل الوکیل نے بتایا کہ اس سیمینار کے دوران صوبہ المثنیٰ کی جامعات سے تعلق رکھنے والی 250 سے زائد طالبات کی تکریم کی گئی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیمینار اُن مسلسل پروگراموں کا حصہ ہے جن کا مقصد جامعاتی ماحول میں عراقی عبایا پہننے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ یونیورسٹی کے ماحول میں دینی شعور کو فروغ دیا جا سکے اور حیا و عفت کی ثقافت کو مضبوط بنایا جا سکے



