کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

حرم امام حسینؑ نے سال 2025 کے دوران مریضوں کے علاج سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں

2026-02-14 14:15

حرمِ امام حسینؑ کے شعبۂ صحت و طبی تعلیم نے مختلف بیماریوں میں مبتلا (3040) مریضوں کا کامیاب علاج کیا

شعبے کے سربراہ ڈاکٹر حیدر حمزہ العابدی نے بتایا کہ گزشتہ سال وزارتِ صحت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت بھیجے گئے (3040) سے زائد مریضوں کو حرمِ حسینیؑ کے چار اسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جس کے باعث ان مریضوں کو علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی

انہوں نے وضاحت کی کہ ان مریضوں کا علاج امام زین العابدین سرجیکل ہسپتال، مؤسسہ وارث برائے کینسر، المجتبى ہسپتال برائے امراضِ خون اور الثقلین ہسپتال برائے علاجِ امراضِ سرطان میں کیا گیا۔ یہ تمام مراکز وزارتِ صحت کے طبی انخلا پروگرام کے تحت بھیجے گئے عراقی مریضوں کا ملک کے اندر ہی علاج کرتے ہیں، جس سے نہ صرف مریضوں کو بیرونِ ملک سفر سے نجات ملتی ہے بلکہ وزارتِ صحت کے قیمتی زرِ مبادلہ کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آتی ہے

ڈاکٹر العابدی کے مطابق، مؤسسہ وارث میں (1597) مریضوں کا علاج کیا گیا، جن میں (60) مریضوں کو نیوکلیئر میڈیسن، (10) مریضوں کو ریڈیوایکٹو آئیوڈین، (4) مریضوں کو HIPEC (پیٹ کے اندر گرم کیموتھراپی) کے آپریشن، اور (5) مریضوں کو سارکوما (ہڈیوں اور نرم بافتوں کے مہلک ٹیومرز) کے جراحی آپریشن فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ (1500) مریضوں کو بیرونی اور اندرونی ریڈی ایشن تھراپی دی گئی

انہوں نے مزید بتایا کہ المجتبى ہسپتال میں وزارتِ صحت کے طبی پروگرام کے تحت گزشتہ سال (238) بون میرو ٹرانسپلانٹ انجام دیے گئے، جن میں (237) بالغ مریضوں اور ایک بچے کا بون میرو ٹرانسپلانٹ شامل ہے۔

اسی طرح، الثقلین ہسپتال (بصرہ) میں مختلف صوبوں سے بھیجے گئے (591) مریضوں کا علاج کیا گیا، جن میں (530) مریضوں کو ریڈی ایشن تھراپی، (55) مریضوں کو لوتیشیئم کے ذریعے، جبکہ (6) مریضوں کو ریڈیوایکٹو آئیوڈین کے ذریعے علاج فراہم کیا گیا

آخر میں ڈاکٹر العابدی نے بتایا کہ امام زین العابدینؑ سرجیکل ہسپتال نے (632) عراقی مریضوں کو طبی خدمات فراہم کیں، جن میں ہڈیوں، جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کی بیماریوں کے شعبے میں (141) جراحی آپریشن، (200) قرنیہ (کارنیا) ٹرانسپلانٹس، اور (291) نہایت پیچیدہ اوپن ہارٹ آپریشنز شامل ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى