کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے نمائندے کی ہدایت پر الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کی میڈیکل ٹیم کا زخمی نمازیوں کی عیادت کے لیے پمز ہسپتال کا دورہ

2026-02-12 14:04

مرجعِ دینیِ اعلیٰ کے وکیل، شیخ انور علی نجفی کی ہدایت پر الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کی میڈیکل ٹیم نے ترلائی کلاں اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کی عیادت اور طبی معائنہ کے لیے پمز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا

الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم ڈاکٹر محمد طاہر قاسمی کی سربراہی میں روانہ ہوئی جس میں ماہر ڈاکٹر سرجری اور نگہداشت کے اسپیشلسٹس کے علاوہ ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عزیز بنگش بھی شامل تھے۔ دیگر اراکین میں سرجن ڈاکٹر سید محمود عباس، سرجن ڈاکٹر خرم عباس، پیتھالوجسٹ ڈاکٹر شاہد طوری، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سید ناصر گردیزی، کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر ساجدہ کاظمی، فیملی فزیشن ڈاکٹر فرح طاہر قاسمی اور ڈاکٹر علی رشید شامل تھے

میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد ہر کیس پر تفصیلی اور تکنیکی مشاورت کی۔

زخمیوں کے ساتھ ساتھ اُن کے لواحقین کی دیکھ بھال کے لیے بھی جابر بن حیان ٹرسٹ اور جامعہ الکوثر کی جانب سے خصوصی رضاکار تعینات کیے گئے ہیں، جو مریضوں کے لیے بروقت خون کے عطیات کی فراہمی اور لواحقین کی آرام و ضروریات کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى