کربلا: بین الحرمین کی توسیع کا کام جلد شروع ہوگا

2026-02-08 06:29

عتبۂ حسینیہ مقدسہ کے شعبۂ توسیع نے اعلان کیا ہے کہ بین الحرمین میں توسیعی منصوبے کے آغاز کی تاریخ طے کر دی گئی ہے

شعبے کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی کے مطابق، عتبۂ حسینیہ مقدسہ کے زیرِ اہتمام شعبۂ توسیعی منصوبہ جات آئندہ چھ ماہ کے دوران بین الحرمین جو روضۂ امام حسینؑ اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباسؑ کے درمیان واقع ہے میں خصوصی توسیعی کاموں کا باقاعدہ آغاز کرے گا

انہوں نے وضاحت کی کہ ان توسیعی کاموں کے باعث اوپر موجود کھلا (اوپن) علاقہ متاثر نہیں ہوگا، کیونکہ تمام تعمیراتی سرگرمیاں زیرِ زمین انجام دی جائیں گی، جہاں دو زیرِ زمین سرداب تعمیر کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ صحنِ امام حسینؑ کی عظیم توسیعی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، جسے اس شعبے میں مہارت رکھنے والے ماہرین اور تجربہ کار خصوصی ٹیموں کے ذریعے انجام دیا جائے گا، اور اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا

العودة إلى الأعلى