پاکستان: معروف عالم دین جناب مفتی فضل ہمدرد صاحب کا امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد کا دورہ
2026-02-05 11:03
معروف عالم دین اور محقق جناب مفتی فضل ہمدرد صاحب نے امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔
معروف عالم دین اور محقق جناب مفتی فضل ہمدرد صاحب نے امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں حرمِ امام حسین علیہ السلام کے مختلف علمی، فلاحی اور ثقافتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بالخصوص بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اسلام آباد سنٹر کی سرگرمیوں، اہداف اور عملی کاوشوں پر جامع تبادلۂ خیال ہوا۔
جناب مفتی فضل صاحب نے ان منصوبوں کو عصرِ حاضر کی ایک اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ باہمی احترام، مکالمے اور مشترکہ اقدار کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے بالخصوص بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے امام حسینؑ ثقافتی سنٹر اسلام آباد کی کاوشوں کو سراہا اور اس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آخر میں جناب مفتی فضل ہمدرد صاحب قرآن مجید کا ایک نفیس نسخہ بطور ہدیہ پیش کیا گیا


