عتبتینِ مقدستین حسینیہ و عباسیہ کا چھبیسواں سالانہ شمع فیسٹیول
2026-02-04 10:06
مہدی ایک ناقابلِ تردید وعدہ ہے کے نعرے کے تحت، عتبتینِ مقدستین حسینیہ و عباسیہ کے زیرِ اہتمام امام مہدیؑ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے 1192 شمعیں روشن کی گئیں
اس موقع پر عتبۂ حسینیہ اور عتبۂ عباسیہ کے جنرل سیکریٹریٹس نے مشترکہ طور پر چھبیسواں سالانہ شمع فیسٹیول منعقد کیا، جو امام مہدی المنتظرؑ (عجّل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے پندرہ شعبان المعظم کو منعقد ہوا
تقریب کے دوران امامؑ کی عمرِ مبارک کے مطابق (1192) شمعیں روشن کی گئیں۔ یہ روحانی اور ایمانی فضا میں منعقد ہونے والی تقریب اس بابرکت موقع سے وابستہ گہرے روحانی و عقیدتی تعلق کی عکاس تھی، جس میں زائرین اور مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
یہ اقدام اُن دینی و ثقافتی سرگرمیوں کے تسلسل کا حصہ ہے جن کے ذریعے عتبتینِ مقدستین اسلامی مناسبات کے احیاء، سیرتِ اہلِ بیتؑ کے فروغ، اور امام مہدیؑ کی حکومتِ عدل سے وابستہ اصلاحی اقدار پر مبنی بیدار اور باعمل ثقافتِ انتظار کو اجاگر کرتی آ رہی ہیں



