الوارث انٹرنیشنل ہسپتال میں جدید جوہری علاج کے ذریعے موزی مرض میں مبتلا مریضہ کا کامیاب علاج

2026-02-01 12:58

حرمِ امام حسینؑ کے زیرِ انتظام الوارث انٹرنیشنل ہسپتال برائے علاجِ سرطان کی طبی ٹیم نے موزی مرض میں مبتلا ایک مریضہ کا جوہری طب (MIBG) کی جدید تکنیک کے ذریعے کامیاب علاج کر لیا ہے

ہسپتال کے شعبۂ جوہری طب کی نائب سربراہ ڈاکٹر فرح محمد کے مطابق مریضہ گزشتہ آٹھ برس سے نیورو بلاسٹوما (ارومی عصبی) کے مرض میں مبتلا تھیں۔ انہیں MIBG تکنیک کے ذریعے علاج فراہم کیا گیا، جو حال ہی میں عراق میں متعارف کرائی گئی ہے

مریضہ نے بتایا کہ سنہ 2019 سے یہ مرض ان کے پورے جسم میں پھیل چکا تھا۔ متعدد ڈاکٹروں سے رجوع کرنے اور کیموتھراپی کی کئی خوراکیں لینے کے بعد بالآخر انہیں الوارث انٹرنیشنل ہسپتال برائے علاجِ سرطان میں جدید علاج کی سہولت میسر آئی

ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم ان کے علاج کے سفر میں ایک نئے اور روشن باب کا آغاز ہے، جو الوارث انٹرنیشنل ہسپتال میں دستیاب جدید طبی طریقۂ علاج کی بدولت ممکن ہوا

واضح رہے کہ روضۂ امام حسینؑ سے وابستہ الوارث انٹرنیشنل ہسپتال اس سے قبل بھی متعدد موزی اور نایاب امراض کے مریضوں کا اسی جدید طریقۂ علاج کے ذریعے کامیاب علاج کر چکا ہے

العودة إلى الأعلى