کربلاء : محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے عتباتِ عالیات اور ماتمی تنظیموں کا اہم اجلاس چینی کمپنی عراق کے بجلی نظام میں 1200 میگاواٹ کا اضافہ کرے گی خلیجی کشیدگی کے باوجود عراقی آئل ٹینکر بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر گیا کربلا میں ضرورت مندوں کے لئے قائم رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام

حرمِ امام علی علیہ السلام کے زیرِ اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنسِ تراث کا انعقاد

2026-01-26 10:23

عتبہ علویہ مقدسہ کے شعبۂ امورِ فکری و ثقافتی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی دوسری بین الاقوامی کانفرنسِ تراث کے دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گئے

کانفرنس کے اختتام پر متعدد علمی سفارشات پیش کی گئیں، جن میں مخطوطات اور خطی ذخائر کے میدان میں ادارہ جاتی تعاون کے فروغ اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا گیا

کانفرنس کی سفارشات کے مطابق:

نجفِ اشرف کے خطی ذخائر اور ان کے قومی و عالمی ہم منصب اداروں کے درمیان علمی و ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیا جائے، تاکہ علمی روابط مستحکم ہوں اور مخطوطات کے میدان میں تجربات کا مؤثر تبادلہ ممکن ہو۔

نجفی مخطوطات کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کرنے کے اقدامات کیے جائیں، اور جدید ڈیٹا بیس قائم کیے جائیں، تاکہ اس قیمتی علمی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے اور محققین و ماہرین کے لیے بآسانی قابلِ استفادہ بنایا جا سکے۔

مخطوطات کی فہرست سازی کے جدید طریقۂ کار کو فروغ دیا جائے اور فہرست سازی کے اسالیب کو یکجا کیا جائے، تاکہ وہ عصری ڈیجیٹل نظاموں سے ہم آہنگ ہوں اور علمی مواد تک رسائی کو مزید آسان بنایا جا سکے

نجفی مخطوطات اور تراث سے متعلق خصوصی علمی و تحقیقی مطالعات کی حوصلہ افزائی کی جائے، اور معیاری تحقیق و اشاعت کے منصوبوں کی بھرپور حمایت کی جائے

خطی ذخائر میں خدمات انجام دینے والے انسانی وسائل کے لیے مسلسل تربیتی اور اہلیتی پروگرام منعقد کیے جائیں، اور ان کی انتظامی، فنی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے۔

لائبریریوں کے شعبے میں، بالخصوص مخطوطات کی رقمنہ سازی اور فہرست سازی کے حوالے سے، بین الاقوامی اور عراقی اداروں کے درمیان تجربات کے تبادلے اور مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جائے

مخطوطات کے مطالعے کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان سے متعلق خصوصی اور معیاری علمی تحقیق کو مزید تقویت دی جائے

قومی خطی ذخائر اور ان کے عالمی ہم منصب اداروں کے درمیان علمی روابط کا جائزہ لیا جائے اور انہیں مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے

خطی ذخائر سے متعلق انتظامی پروگراموں اور منصوبہ بندی کو مرتب کیا جائے، اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ اور ترقی دی جائے

خطی ذخائر کے انتظام میں مہارت رکھنے والے انسانی وسائل کے لیے مسلسل تربیت اور ترقیاتی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے، تاکہ ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے

العودة إلى الأعلى