کربلاء : محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے عتباتِ عالیات اور ماتمی تنظیموں کا اہم اجلاس چینی کمپنی عراق کے بجلی نظام میں 1200 میگاواٹ کا اضافہ کرے گی خلیجی کشیدگی کے باوجود عراقی آئل ٹینکر بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر گیا کربلا میں ضرورت مندوں کے لئے قائم رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام

انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے 52 ارب دینار کی سرمایہ کاری

2026-01-25 11:24

سال 2025 کے دوران حرمِ امام حسینؑ نے انسان دوست خدمات کے فروغ کے لیے 52 ارب عراقی دینار خرچ کیے

ایسی سرمایہ کاری جس کی بنیاد رقم نہیں بلکہ انسان کی قدر و حرمت ہے

اسی سلسلے میں عتبۂ حسینیہ مقدسہ نے سرطان کے علاج سے وابستہ دو بنیادی طبی مراکز کی مکمل سرپرستی کا اعلان کیا، جو ایک وسیع انسانی منصوبے کا حصہ ہے، جہاں مفت اور معیاری طبی نگہداشت کو اولین ترجیح دی گئی ہے

اسی تناظر میں کربلا میں قائم مؤسسۂ وارث فاؤنڈیشن برائے علاجِ سرطان نے تقریباً دو ہزار بچوں اور چار ہزار بزرگ مریضوں کو بلا معاوضہ تشخیصی و علاجی سہولیات فراہم کیں، جو اس ادارے کے انسانی عزم اور پیشہ ورانہ خدمات کا واضح ثبوت ہے

جبکہ جنوبی عراق، بالخصوص بصرہ میں واقع مستشفیٰ الثقلین سرطان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ایک نہایت کٹھن اور مسلسل جدوجہد میں مصروف ہے۔ یہاں 63 ہزار سے زائد مشاورتی معائنے اور تقریباً 6,800 مریضوں کے داخلے ریکارڈ کیے گئے، جو نہ صرف مریضوں کے دباؤ بلکہ فراہم کی جانے والی ہمہ گیر طبی خدمات کی وسعت کو بھی نمایاں کرتے ہیں

یہاں عطا کا معیار خرچ کی گئی رقم نہیں، بلکہ وہ زندگیاں ہیں جنہیں ایک بار پھر امید، حوصلہ اور زندگی کی روشنی نصیب ہوئی

العودة إلى الأعلى