25 رجب کو دنیا بھر سے آنے والے زائرینِ کاظمینؑ کی خدمت کے لیے انتظامات مکمل

2026-01-13 07:19

امام موسیٰ کاظمؑ کی یومِ شہادت کے موقع پر کاظمین آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی

اس سلسلے میں وزارتِ نقل و حمل نے اعلان کیا ہے کہ زائرینِ امام کاظمؑ کی خدمت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی بسیں دو مختلف راستوں پر چلائی جائیں گی، جہاں سے زائرین کو حرمِ مطہر تک پِک اینڈ ڈراپ کی سہولت حاصل ہوگی۔

مسافروں اور وفود کے ڈائریکٹر جنرل، کریم کاظم حسین نے کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 25 رجب کو زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی سہولت کے پیشِ نظر پبلک ٹرانسپورٹ کی بسیں درج ذیل دو راستوں پر خدمات انجام دیں گی:

اعظمیہ ، جامع النداء ، شارعِ سریع القناة

ساحۃ عدن ، عالمی بس اسٹیشن ، علاوی

انہوں نے مزید کہا کہ ان انتظامات کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ خصوصاً معمر زائرین کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

العودة إلى الأعلى