حرمِ امام علی علیہ السلام کے ایوانِ ذھبیِ کبیر کی تزئین و تجدید مکمل، زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

2026-01-10 10:26

حرمِ امام علی علیہ السلام کے مرکزی دروازے (مین انٹرینس) کی مرمت اور ایوانِ ذھبیِ کبیر کی جامع تزئین و تجدید کے بعد اس عظیم منصوبے کی باقاعدہ نقاب کشائی کر دی گئی، جس کے ساتھ ہی ایوان کو زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

اس موقع پر روضۂ علوی مقدس کے شعبۂ اطلاعات کے سربراہ حیدر رحیم نے بتایا کہ آج ایوانِ ذھبیِ کبیر کی مکمل ترتیب، تزئین اور تجدیدِ نو کے منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں دینی، علمی اور سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ روضۂ علوی مقدس کے تعمیراتی شعبے سے وابستہ ماہر اور تجربہ کار عملے کی انتھک محنت سے مکمل کیا گیا، جبکہ اس کی براہِ راست نگرانی روضۂ علوی کے سیکرٹری جنرل نے کی

حیدر رحیم نے اس بات پر زور دیا کہ تزئین و تجدید کے تمام مراحل میں ایوان کے اصل تاریخی، ثقافتی اور ورثہ جاتی نقش و نگار کو مکمل طور پر محفوظ رکھا گیا ہے اور اس کی کسی بھی علامت، ساخت یا شناخت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

مطلوبہ الفاظ : حرم امام علی ایوان طلاء

العودة إلى الأعلى