عالمی فوٹوگرافی مقابلے میں حرمِ امام حسینؑ کے فوٹوگرافر کی نمایاں کامیابی

2026-01-08 17:47

حرمِ امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ فوٹوگرافر نے گیارہویں عالمی اربعین ایوارڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ایک اہم بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کیا

اس عالمی مقابلے میں دنیا کے 47 ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور فوٹوگرافروں نے شرکت کی، جن میں حرمِ امام حسینؑ کے فوٹوگرافر حسنین الشرشاحی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کربلاء ٹوڈے نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں حسنین الشرشاحی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے فوٹوگرافی پراجیکٹ “من البحر إلى النحر” کے ذریعے عالمی سطح پر اربعینِ حسینی کے پیغام کو مختلف زاویوں سے اجاگر کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں انہیں عالمی اربعین ایوارڈ میں یہ نمایاں مقام حاصل ہوا

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ ایوارڈ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ ثقافت و ارشادِ اسلامی کی سرپرستی میں منعقد کیا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے فوٹوگرافرز شرکت کرتے ہیں۔ یہ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو اربعین کے عالمگیر پیغام کی ترجمانی کرتا ہے اور اسے سرحدوں سے ماورا ایک عظیم انسانی و روحانی واقعہ کے طور پر پیش کرتا ہے

الشرشاحی کے مطابق اس سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر 35,816 فنی تخلیقات پیش کی گئیں، جو اس ایوارڈ کی عالمی اہمیت اور سخت مسابقت کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ ایسے ماحول میں کامیابی حاصل کرنا ایک منفرد اعزاز اور بین الاقوامی سطح پر فنی اعتراف کی علامت ہے

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی اربعین ایوارڈ نوجوان فوٹوگرافروں کے لیے نہایت اہم مقابلہ ہے، جو صرف انعامات تک محدود نہیں بلکہ شرکاء میں خود اعتمادی پیدا کرتا ہے اور انہیں اپنی تخلیقی صلاحیتیں وسیع ناظرین اور ماہر جیوری کے سامنے پیش کرنے کا حقیقی موقع فراہم کرتا ہے

یہ ایوارڈ فنی تجربات کو نکھارنے، محنت کی حوصلہ افزائی اور مثبت مسابقت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس کے نتیجے میں فوٹوگرافی کے شعبے کو نئی توانائی ملتی ہے اور نوجوان صلاحیتوں کو ابھرنے اور نمایاں ہونے کے مواقع میسر آتے ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى