کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کا یومِ ولادت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

2026-01-04 10:47

پاکستان بھر میں ۱۳ رجب المرجب امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کا یومِ ولادت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔

پاکستان بھر میں ۱۳ رجب المرجب  امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام  کا یومِ ولادت نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس مبارک دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں اور علاقوں میں تقریبات اور جشن کا بھرپور اہتمام کیا گیا۔ متعدد مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ مرکزی اور چھوٹے بڑے شہروں میں جلسوں اور جشن کی محافل منعقد ہوئیں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

ان محافل میں علماء کرام اور ذاکرینِ اہلِ بیتؑ نے خصوصی خطابات کیے، اور انہوں نے حضرت علیؑ کی سیرتِ مبارکہ، عدل و انصاف، علم و تقویٰ اور معاشرتی ذمہ داریوں پر جامع انداز میں روشنی ڈالی ۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سیرتِ علویؑ آج کے دور میں سماجی نظم و ضبط، اخلاقی اقدار کے استحکام اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے ایک مکمل اور قابلِ تقلید نمونہ ہے۔

سب سے بڑا اجتماع امامیہ جامع مسجد، سکردو اور گلگت میں منعقد ہوا، جہاں ہزاروں عاشقانِ اہلِ بیتؑ نے شرکت کی۔ اس عظیم اجتماع میں علما نے خطابات کیے،علاقہ کے معروف منقبت  خوانوں نے منقبت  پیش  کئے ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى