عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

مؤسسہ العین کی جانب سے صلاح الدین میں الأنجم الزاہرة یتیم خانے کا افتتاح

2025-12-22 08:51

مؤسسہ العین نے صوبۂ صلاح الدین کے ضلع بلد میں لأنجم الزاہرة یتیم خانے کی عمارت کا افتتاح کیا

یہ ادارہ صوبۂ صلاح الدین میں اپنی نوعیت کا پہلا جبکہ پورے عراق میں مؤسسہ العین کی جانب سے قائم کیے جانے والے تخصصی مراکز کی سلسلے کی چودھویں کڑی ہے

یہ اقدام ادارے کے انسانی خدمت کے پروگراموں میں توسیع اور یتیموں کی کفالت کے لیے ایک پائیدار اور مؤثر نظام کے قیام کی عکاسی کرتا ہے

افتتاحی تقریب میں سرکاری و سماجی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ مؤسسہ العین کے ذمہ داران اور عملے نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس منصوبے کی اہمیت کو سراہتے ہوئے صوبۂ صلاح الدین میں غریب یتیموں اور ان کے باوقار خاندانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں اس کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی

الأنجم الزاہرة کی عمارت پانچ منزلوں پر مشتمل ہے، جو 500 مربع میٹر رقبے پر تعمیر کی گئی ہے، جبکہ اس کا مجموعی تعمیراتی رقبہ 2,455 مربع میٹر ہے

اس عمارت کو ایک جامع اور جدید مرکز کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں یتیم بچوں کو بنیادی سہولیات کا مکمل پیکج فراہم کیا جائے گا، جن میں صحت کی دیکھ بھال اور طبی نگرانی، نفسیاتی بحالی اور سماجی معاونت، پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپس اور مہارتوں کی نشوونما، نیز مستحق یتیموں کے لیے ماہانہ وظائف اور بنیادی ضروریات کی فراہمی شامل ہے

اس منصوبے کا بنیادی مقصد یتیم بچوں کے لیے ایک محفوظ، بااعتماد اور معاون ماحول فراہم کرنا ہے، جو ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیمی، نفسیاتی اور پیشہ ورانہ سطح پر معاشرے میں مثبت اور باوقار انداز میں ضم ہونے میں مدد فراہم کرے۔

“الأنجم الزاہرة” کی یہ عمارت صدقۂ جاریہ کے اُن منصوبوں میں شامل ہے جو محسنین کے کریمانہ تعاون سے “مثلُ حبّة” کی پہلی اور دوسری مہم کے تحت مکمل کیے گئے، اور یہ سب مرجعِ دینیِ اعلیٰ، سماحۃ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (مدّ ظلّه) کی سرپرستی میں انجام پایا۔ یہ ایک پائیدار منصوبہ ہے جو صوبۂ صلاح الدین میں مؤسسہ العین کے زیرِ کفالت یتیموں اور ان کے خاندانوں کو طویل مدت تک بنیادی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

اس عمارت کا افتتاح ضلع بلد کے لیے خدماتی ڈھانچے میں ایک معیاری اور خوش آئند اضافہ ہے اور یہ مؤسسة العین کے اس پختہ عزم کی ترجمانی کرتا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ معیار کے مطابق اپنی انسانی سرگرمیوں کو وسعت دے، تاکہ خدمات کی پائیداری اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، یہ منصوبہ دینی مرجعیت، محسنین اور فلاحی اداروں کے باہمی تعاون پر مبنی سماجی یکجہتی کی ایک روشن مثال ہے، جو طویل المدتی ترقیاتی اثرات کا موجب بنے گی

مؤسسہ العین نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ مرحلے میں اس عمارت کے اندر جاری پروگراموں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور مستفید ہونے والوں کے دائرے کو وسعت دی جائے گی، تاکہ یتیموں کی کفالت، ان کی شخصیت سازی اور انسان کو اولیت دینے والی معیاری خدمات کے ذریعے سماجی انصاف کے حصول کے اپنے وژن کو عملی شکل دی جا سکے

العودة إلى الأعلى