عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

عتبہ علویہ کی جانب سے صحنِ سیدہ فاطمہ زہراءؑ کی تعمیرات میں حصہ لینے والے عملے کے اعزاز میں تقریب

2025-12-20 09:55

حرم امام علی علیہ السلام نے صحنِ سیدہ فاطمہ زہراءؑ کے منصوبے کی تعمیرات میں خدمات انجام دینے والے انجینئرنگ اسٹاف، کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا

اس منصوبے کی تکمیل میں شرکت کرنے والے افراد کا تعلق عتباتِ مقدسہ کی تعمیر کے لیے کام کرنے والی الکوثر کنسٹیکشن کمپنی سے تھا

یہ تقریب ہفتۂ عفاف کی سرگرمیوں کے ضمن میں منعقد ہوئی، جس میں عتبہ مقدسہ کے سیکرٹری جنرل سید عیسیٰ الخرسان کے علاوہ متعدد دینی، حوزوی اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے حاضرین کو صدیقۂ طاہرہ حضرت سیدہ فاطمہ زہراءؑ کی ولادتِ باسعادت کی مبارک باد پیش کی اور صحنِ سیدہ فاطمہ زہراءؑ کو ایک منفرد اور عظیم الشان معماری شاہکار قرار دیا

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنے ڈیزائن اور نفاذ کے اعتبار سے بے مثال ہے، جس کی تکمیل مختلف اداروں کی مشترکہ کاوشوں، اجتماعی روح اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے انجینئرنگ اور فنی عملے کی شبانہ روز محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر شرکتِ الکوثر کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن بولاراک نے اپنے خطاب میں عتبہ علویہ المقدسہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مسلسل معاونت اور سہولیات پر شکریہ ادا کیا، جن کے باعث کارکنان کو درپیش مشکلات پر قابو پایا گیا اور صحنِ سیدہ فاطمہ زہراءؑ کے منصوبے کی تکمیل میں تیزی ممکن ہوئی۔

تقریب کے اختتام پر عتبہ علویہ المقدسہ کے سیکرٹری جنرل نے صحنِ شریف کی تکمیل میں حصہ لینے والے انجینئرز اور کارکنان کو اعزازی اسناد سے نوازا، تاکہ اس مبارک منصوبے میں ان کی مخلصانہ خدمات کو سراہا جا سکے۔

واضح رہے کہ صحنِ سیدہ فاطمہ زہراءؑ، جس کا رقبہ ساٹھ ہزار مربع میٹر سے زائد ہے، عتبہ علویہ المقدسہ کے بنیادی ڈھانچے میں ایک بڑی اور اسٹریٹجک اضافہ ہے۔ یہ صحن وسیع مقامات اور ہمہ جہت سہولیات فراہم کرتا ہے، جو بڑھتی ہوئی تعداد میں آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرنے، آمد و رفت کو بہتر بنانے اور بالخصوص ملیونی زیارات کے مواقع پر زائرین کے آرام و سہولت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى