کشمیر پاکستان: الہادی سکول مظفرآباد کیمپس کے طلبہ و اساتذہ کا امام حسینؑ کلچرل سنٹر اسلام آباد کا تعلیمی دورہ
2025-12-20 06:24
الہادی سکول سسٹم، مظفرآباد کیمپس کے اساتذہ اور طلبہ نے ایک تعلیمی دورے کے تحت امام حسین کلچرل سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔
الہادی سکول سسٹم، کشمیرمظفرآباد کیمپس کے اساتذہ اور طلبہ نے ایک تعلیمی دورے کے تحت امام حسین کلچرل سنٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ میں دینی شعور، اخلاقی تربیت اور اہلِ بیتؑ سے قلبی وابستگی کو مزید مضبوط کرنا تھا۔اس موقع پر الہادی اسکول کے بچوں نے نہایت خوبصورت اور پُراثر تواشی (نعتیہ و منقبتانہ کلام) پیش کیں۔دورے کے دوران طلبہ و اساتذہ کو امام حسینؑ کلچرل سنٹر کی مختلف علمی، ثقافتی اور تربیتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ اساتذہ نے اس تعلیمی دورے کو بچوں کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے لیے نہایت مفید قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ یہ تمام طلبہ سادات تھ، ان کے چہروں پر خوشی اور دلوں میں اہلِ بیتؑ کی محبت کے روشن نقوش نمایاں تھے۔


