عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

ایران وعراق جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری

2025-12-17 08:49

بحری راستے سے زائرین کی ایران و عراق روانگی کی تیاری مکمل

اسلام آباد(کربلا ٹوڈے ) ایران وعراق جانے والے زائرین کیلئے خوشخبری،بحری راستے سے زائرین کی روانگی کی تیاری مکمل زیارات کیلئے ایران و عراق جانے والوں کیلئے بحری سفر کرسکیں گے

وفاقی وزیر مذہبی امور سردا محمد یوسف نے کہا کہ بحری راستےسے زائرین کی روانگی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، فیری کمپنی کولائسنس جاری ہو گئے ہیں، سمندری راستے سے ایران عراق روانگی جلد ہی ممکن ہوگی

وزارت مذہبی امور کے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری 2026 سےزیارات گروپ آرگنائزر کے ذریعے ہی روانہ ہوں گے

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے سڑسٹھ نئے زیارات گروپ آرگنائزرز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کردیئے گئے ہیں ،اب تک مجموعی طور پر اکانوے زیارات کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے ۔ رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست وزارتِ مذہبی امورکی ویب سائٹ پردستیاب ہے

وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا ہے زائرین کومحفوظ اورشفاف سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی

العودة إلى الأعلى