حرمِ امام علی علیہ السلام کے زیرِ اہتمام اجتماعی شادی کی تقریب
حرمِ امام علی علیہ السلام نے ہفتۂ عفاف کے ضمن میں اپنی انسانی و سماجی خدمات کے تسلسل میں 100 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا، جس کا مقصد سماجی تعاون کے فروغ اور خاندانی نظام کے استحکام کو تقویت دینا ہے
اس موقع پر حرمِ امام علی علیہ السلام کے شعبۂ امورِ دینی کے سربراہ شیخ کرّار الخفاجی نے کہا کہ العتبہ العلویہ مقدسہ کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی اس اجتماعی شادی کی تقریب میں 100 سے زائد جوڑوں نے کم خرچ میں شادی کرتے ہوئے نیک اور صالح خاندان کی بنیاد رکھنے کا عزم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بابرکت موقع پر شرکاء کو مولائے متقیان امیرالمؤمنین علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری اور تبرک حاصل کرنے کا شرف بھی نصیب ہوا
دوسری جانب اس انسانی اور قابلِ تحسین اقدام سے مستفید ہونے والے افراد اور ان کے اہلِ خانہ نے العتبہ العلویہ مقدسہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مقدس ادارے نے نوجوانوں کی عملی معاونت، ضروری سہولیات کی فراہمی اور خاندانی استحکام میں مؤثر کردار ادا کیا ہے
انہوں نے معاشرے کے مختلف طبقات کی خدمت کے لیے عتباتِ مقدسہ کی جانب سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا



