کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

پاکستان: جامعہ الکوثر اسلام آباد میں آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی(رح) کی دوسری برسی کے موقع پر امام حسین ثقافتی سنٹر کی جانب بک سٹال لگایا گیا۔

2025-12-15 16:06

جامعہ الکوثر اسلام آباد میں محسنِ ملت، آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی دوسری برسی کے موقع پر امام حسینؑ ثقافتی سنٹر کی جانب سے ایک علمی نوعیت کا بک سٹال لگایا گیا۔

جامعہ الکوثر اسلام آباد میں محسنِ ملت، آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی دوسری برسی کے موقع پر امام حسینؑ ثقافتی سنٹر کی جانب سے ایک علمی نوعیت کا بک سٹال لگایا گیا۔

اس سٹال میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی مختلف کتب، مجلات اور رسائل نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جن میں سیرتِ امام حسینؑ، فکرِ کربلا اور اہلِ بیتؑ علیہم السلام کی تعلیمات پر مبنی قیمتی علمی مواد شامل تھا۔

سٹال پر تشریف لانے والے معزز مہمانوں اور شرکاء کو سہ ماہی مجلہ روضۂ حسینی کی رجسٹریشن سے متعلق ایک مؤثر آگاہی مہم کے ذریعے مجلہ کے تعارفی پہلوؤں اور اندراج کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا گیا، جبکہ معزز شخصیات اور شرکاء کو کتاب "سیرتِ امام حسینؑ"بطورِ تحفہ بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر مختلف ممتاز علمی، دینی اور سیاسی شخصیات نے سٹال کا دورہ کیا، جن میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ ساجد علی نقوی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس شامل تھے۔ معزز مہمانوں نے سٹال پر موجود علمی مواد کا بغور مشاہدہ کیا اور اس اقدام کو فکری تربیت، دینی آگاہی اور اہلِ بیتؑ علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ کے لیے ایک مثبت اور مؤثر کاوش قرار دیا۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى