عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات الکفیل نرسری میں رواں سال 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودوں کا اضافہ

حرم امام حسینؑ میں شعبۂ تبلیغِ دینی برائے خواتین کے زیر اہتمام 90 مبلغات فارغ التحصیل

2025-12-15 12:45

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبۂ تبلیغِ دینی برائے خواتین کے زیرِ اہتمام تبلیغی کورس مکمل کرنے والی 90 مبلغات کی فراغت کی تقریب منعقد کی گئی

ان مبلغات نے کورس کی تکمیل کے بعد سالانہ امتحان میں شرکت کی، جس میں رواں سال کربلا، نجف، بابل، کوت، دیوانیہ سمیت 10 صوبوں سے تعلق رکھنے والی مجموعی طور پر 1800 طالبات نے حصہ لیا

شعبے میں امورِ مبلغات کی ذمہ دار، اشواق ہادی اسدی نے کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ امتحان شعبے کے اُن تربیتی پروگراموں کا حصہ ہے جن کا مقصد ایسی مبلغات کی تیاری ہے جو معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے ضروری علمی اور شرعی مہارتوں سے آراستہ ہوں

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ہر طالبہ کے لیے تین مراحل پر مشتمل نصاب مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہر مرحلے میں چار مضامین شامل ہیں، اس طرح ایک جامع اور منظم تعلیمی دورانیہ ترتیب دیا گیا ہے

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ، بالخصوص شعبۂ شؤونِ دینیہ، دینِ اسلام کی تبلیغ کے لیے خصوصی اہتمام کرتی ہے، خصوصاً خواتین کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے، تاکہ ایک بہترین اور مثالی معاشرے کی تشکیل ممکن ہو

العودة إلى الأعلى