کربلا میں قائم ’’مجمعُ الفقراء‘‘ رہائشی منصوبے کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ عراق : طبی دنیا میں ایک منفرد اور غیر معمولی کامیابی، حرم امام حسینؑ کے زیر انتظام اسپتال میں بیک وقت جگر کی دو کامیاب پیوندکاریاں عید الاضحیٰ پر العین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ عراقی یتیم بچوں میں عید کے کپڑوں کی تقسیم مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا صحنِ عقیلہ زینبؑ کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ذی قار میں یتیم بچوں کے لیے جدید تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر جاری پاکستان: امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی سابق امیرِ جماعتِ اسلامی جناب سراج الحق صاحب سے ملاقات۔ میناب کے شہداء کے لواحقین سے مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کی ملاقات، صبر و تسلیت کا پیغام کربلاء سیّاحوں کی نگاہ میں حرمِ امام حسینؑ کا فلاحی ہاؤسنگ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کے لیے امید اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف صاحب سے امام حسین ثقافتی سنٹر اسلام آباد کے وفد کی اہم ملاقات

کراچی: حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ اہتمام فاطمہ سبیلِ نجات فیسٹیول کا انعقاد

2025-12-15 08:07

حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر کراچی میں تیسرے چار روزہ علمی و تربیتی فیسٹیول ’’فاطمہ سبیلِ نجات‘‘ کا اہتمام کیا گیا

حرمِ حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی جانب سے کراچی میں ایک پُرمسرت اور بامقصد پروگرام منعقد ہوا، جس کا عنوان تھا

میرا علم، میری پہچان

یہ ایک منفرد اور روح پرور تقریب تھی جس میں ایک ہزار گریجویٹ طالبات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ہر طالبہ کی آنکھوں میں وقار جھلک رہا تھا اور ہر دل میں ایمان و عفت کی پاسداری کا عہد روشن تھا

اس تقریب میں شریک ہزاروں طالبات نے جنابِ سیدہ فاطمہؑ اور جنابِ عباسِ علمدار علیہ السلام کی بارگاہ میں نماز اور حجاب کی پابندی کا پختہ عہد کیا۔ یہ عہد محض الفاظ تک محدود نہ تھا بلکہ عزم و یقین سے لبریز ایک حسین وعدہ تھا، جس نے ہر دل کو نور اور روشنی سے بھر دیا

ایک خوبصورت نظم و ضبط اور ایک مضبوط عزم کے ساتھ:

ہر طالبہ نے سرِ تسلیم خم کیا،

ہر دل نے اپنے ایمان کو سربلند کیا،

اور ہر آنکھ میں اس وعدے کی چمک نمایاں تھی کہ نماز اور حجاب ' میری پہچان، میری شان۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى